تيونس ميں سيكيورٹی فورسز اور مظاہرين ميں جھڑپ 206 افراد زخمی
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ علاقے کے گورنراورگرفتارکئے گئے افراد کو رہا کیا جائے، فوٹو: رائٹرز
تيونس ميں سيكيورٹی فورسز اور مظاہرين ميں جھڑپ كے دوران 206 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ كے مطابق تيونس كے جنوب مغربی شہرسليانہ ميں سيكيورٹی فورسز اور مظاہرين كے درميان جھڑپوں كا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ مظاہرين علاقائی گورنر كے مستعفی ہونے اور اپريل 2012 ميں كشيدگی كے دوران گرفتار كئے جانے والے 15افراد كی رہائی كا مطالبہ كررہے ہيں۔
مقامی اسپتال کے ذرائع كے مطابق جھڑپوں كے دوران 206 افراد زخمی حالت میں لائے گئے جن ميں بيشتركی ہڈياں ٹوٹ چكی ہيں جب كہ چند افراد كو گولياں بھی لگی ہيں۔