روایات کی عکاسی کرنے والے پہناوے زیادہ پسند ہیں زریں
’’خوبصورت رنگوں کے ملبوسات اور فیشن کے نت نئے انداز شخصیت کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اداکارہ زریں.
اداکارہ زریں۔ فوٹو: ایم افضل
اداکارہ زریں کہتی ہیں ''خوبصورت رنگوں کے ملبوسات اور فیشن کے نت نئے انداز شخصیت کو پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا تہوار، ثقافتی روایات کی عکاسی کرتے پہناوے ہی میری اولین ترجیح ہوتے ہیں۔
ویسے تو میں تقریبات کی مناسبت سے مشرقی اورمغربی لباس استعمال کرتی ہوں لیکن پاکستان کا قومی لباس شلوارقمیص مجھے بے حد پسند ہے۔ موسم سرما ہو یا موسم گرما، شلوارقمیص میں میری شخصیت پرکشش دکھائی دیتی ہے۔'' روزنامہ ''ایکسپریس'' کے لیے ہونے والے فوٹوشوٹ کے موقع پرزریں کا کہنا تھا کہ قدرت کے تمام رنگ بہت خوبصورت ہیں جن کو ہمارے معروف ڈیزائنراپنی تخلیقی صلاحیتوں سے نت نئی شکلیں دیتے ہیں اور یہی دیدہ زیب ڈیزائن فیشن کی دنیا میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں فیشن انڈسٹری کامیابی کی منزلیں طے کررہی ہے اور پاکستان فیشن انڈسٹری میں بھی مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے۔