شان کی مصروفیت پر فلم ’’بشیرا گجر‘‘ کا شوٹنگ شیڈول تبدیل

ہدایتکار مسعود بٹ فلم’’بشیرا گجر‘‘کی شوٹنگ ایک دو روز میں شروع کرنا چاہ رہے تھے .

شان کی مصروفیت نے شوٹنگ شیڈول آگے لے جانے پر مجبور کردیا۔ ۔فوٹو : رائٹرز/ فائل

اداکار شان کی مصروفیت پنجابی فلم ''بشیرا گجر'' کی عکسبندی کے آڑے آگئی۔


تفصیلات کے مطابق ہدایتکار مسعود بٹ فلم''بشیرا گجر''کی شوٹنگ ایک دو روز میں شروع کرنا چاہ رہے تھے مگر شان کی مصروفیت نے انھیں اپنا شوٹنگ شیڈول مزید ڈیڑھ ہفتہ سے آگے لے جانے پر مجبور کردیا ہے ۔

اب معلوم ہوا ہے کہ فلم کی عکسبندی دس دسمبر کے بعد شروع ہوگی جس میں اداکار شان ' صائمہ اورمعمر رانا سمیت دیگر کاسٹ حصہ لے گی۔ یاد رہے اس فلم میں پہلے اداکارہ نرگس کو کاسٹ کیا گیا تھا مگر اس کے شوبز چھوڑنے کے اعلان پر صائمہ کو لے لیا گیا ہے۔
Load Next Story