نرگس دسمبر میں فلم ’’نصیبو‘‘ کی عکسبندی میں حصہ لیں گی

نرگس نے تمام سین اسکارف میں شوٹ کروانے کی شرط عائد کی ہے

فلم نصیبو کے ہدایت کار اور فلمساز نے نرگس کو فلم مکمل کروانے پر راضی کرلیا ہے۔ فوٹو : فائل

لاہور:
اداکارہ نرگس ماہ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں زیرتکمیل فلم ''نصیبو'' کی عکسبندی میں حصہ لینے کے لیے راضی ہوگئی ہیں۔


وہ اس فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جن کا صرف چند روز کا کام رہ گیا تھا ' جو انھوں نے ہدایتکار اور فلمساز کی درخواست پر مکمل کروانے کے لیے رضا مند ہوگئی ہیں۔

اس بارے میں معلوم ہو اہے کہ انھوں نے تمام سین اسکارف میں شوٹ کروانے کی شرط عائد کی ہے۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں شان ' عجب گل ' محسن علی اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔فلم کے رائٹر محمد کمال پاشا اورمیوزک ڈائریکٹر طافو ہیں۔
Load Next Story