بھٹ شاہ ڈاکوؤں نے کئی گاڑیاں لوٹ لیں مسافروں کا احتجاج

مسلح افراد لاکھوں کی نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل لے اڑے، فائرنگ سے ایک ملزم زخمی

مسلح افراد لاکھوں کی نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل لے اڑے، فائرنگ سے ایک ملزم زخمی۔ فوٹو: فائل

بھٹ شاہ نیشنل ہائی وے پر 4 مسلح افراد کی دن دہاڑے گاڑیوں میں لوٹ مار، حیسکو بھٹ شاہ کے اسسٹنٹ ایس ڈی او نذیر احمد ملاح سے موٹر سائیکل اور 2 عدد موبائل چھین کر بھاگنے لگے تو نذیر ملاح نے فائرنگ کردی جس پر ایک ڈاکو پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جسے ملزمان کار میں ڈال کر فرار ہوگئے۔


واقعے کے خَاف مسافروں نے نیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا۔ اطلاع پر ڈی ایس پی ہالا نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے روڈ کھلوایا۔ نذیر ملاح نے بتایا کہ ڈاکو گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا ممکن ہے وہ مر گیا ہو۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کر رکھی تھی، حیسکو ملازموں نے بھٹ شاہ ہالا پولیس کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔
Load Next Story