انٹرسال اول انجینئرنگ کے نتائج آج جاری ہونگے

انٹرسائنس پری انجینئرنگ سال اول اور جنرل سائنس گروپ سال اول کے نتائج آج سہ پہر3بجے جاری کیے جائیں گے۔

میٹرک (سائنس اورجنرل گروپ) ریگولر پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے سال 2012کے نتائج آج جمعہ کی صبح 11بجے جاری کیے جائیں گے. فوٹو: فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیاہے کہ انٹرسائنس پری انجینئرنگ سال اول اور جنرل سائنس گروپ سال اول کے نتائج (آج) جمعہ 30 نومبر کو سہ پہر3بجے جاری کیے جائیں گے۔


علاوہ ازیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک (سائنس اورجنرل گروپ) ریگولر پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے سال 2012کے نتائج آج جمعہ کی صبح 11بجے جاری کیے جائیں گے۔
Load Next Story