ایڈز جان لیوا مرض جبکہ ایچ آئی وی قابل علاج ہوتا ہے

ایچ آئی وی میں مبتلا مریض کا اینٹی وائرل علاج ساری زندگی جاری رہتا ہے

ایچ آئی وی کا وائرس انسانی قوت مدافعت کو مزید کمزور کردیتا ہے جبکہ ایڈزکا مرض جان لیوا ہوتا ہے. فوٹو: فائل

ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد قابل علاج ہوتے ہیں جبکہ فل ایڈزکے مرض میں مبتلا متاثرہ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں ۔


ایڈز لاعلاج مرض ہے ، مریض کے ایچ آئی وی میں مبتلا ہونے کے بعد اینٹی وائرل ( ART) علاج شروع کیاجاتا ہے جو ساری زندگی جاری رکھنا پڑتا ہے، ان ادویات سے ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریض ایڈز کا شکار نہیں ہوتاتاہم ایچ آئی وی کا وائرس انسانی قوت مدافعت کو مزید کمزور کردیتا ہے جبکہ ایڈزکا مرض جان لیوا ہوتا ہے جس کا کوئی علاج نہیں، ایچ آئی وی کی تشخیص ریپیٹ ٹیسٹ سے کی جاتی ہے، ایچ آئی وی وائرس کی علامات میں نزلہ زکام بھی شامل ہے ۔

تاہم اس وائرس کی کوئی خاص علامات ظاہر نہیں ہوتیں، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے علاج گاہوں کے مرکز میں بلامعاوضہ ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص بھی کی جاتی ہے، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صوبے میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد5ہزار182ہوگئی ہے ان میں 226افراد مکمل ایڈزجبکہ4ہزار956مریض ایچ آئی وی پازٹیو میں مبتلا ہیں۔
Load Next Story