14سالہ انتظار ختم کیویز نے سری لنکا میں جیت کا ذائقہ چکھ لیا
کولمبو میں میزبان کو167رنزسے شکست، سیریز برابر،84 کی اننگز کھیلنے والے میتھیوز نے سب سے آخر میں ہتھیار ڈالے
کولمبو ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکن کرکٹر پرسنا جے وردنے کا کور ڈرائیو، عقب میں کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل موجود، مقابلے میں میزبان ٹیم کو 167 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: رائٹرز
نیوزی لینڈ نے 14 برس بعد سری لنکا میں ٹیسٹ جیت کا ذائقہ چکھ ہی لیا، انجیلو میتھیوز کی جراتمندانہ اننگز بھی میزبان کو167 رنز کی شکست سے محفوظ نہ رکھ پائی۔
2 میچز کی سیریز1-1 سے برابر ہو گئی، اس کے ساتھ ہی کیویز کی 57 سال میں بدترین مسلسل 5 ناکامیوں کا سلسلہ ختم ہو گیا، سائوتھی اور بولٹ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،84 رنز بنانے والے میتھیوز نے سب سے آخر میں ہتھیار ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں 4 وکٹ پر47 رنز سے نامکمل دوسری اننگز شروع کرنے والی میزبان ٹیم کے پاس ہار کو پرے دھکیلنے کا واحد طریقہ پورے دن بیٹنگ کرنا تھا، 363 کے ناممکن ہدف کا سامنا کرنے والی سائیڈکھیل شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی63 پر پانچویں وکٹ سے محروم ہوگئی۔
تھیلان سمارا ویرا (7) میتھیوز کے ساتھ غلط فہمی کی وجہ سے رن آئوٹ ہوئے، نائب کپتان نے 5 گھنٹوں تک حریف بولرز کا اعتماد سے سامنا کیا، وہ پویلین لوٹنے والے سب سے آخری پلیئر تھے، لیفٹ آرم فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر ان کا کیچ سیکنڈ سلپ میں مارٹن گپٹل نے تھاما، میتھیوز نے11 چوکوں اور جیتن پٹیل کو ایک چھکے کی بدولت228 گیندوں پر 84 کی اننگز کھیلی، وہ اور پرسنا جے وردنے56 رنز کی شراکت کے دوران35 اوورز تک کیویز کیلیے درد سر بنے رہے۔
پرسنا (29) لیگ اسپنر ٹوڈ ایسٹل کا ٹیسٹ میں پہلا شکار ثابت ہوئے، پہلی اننگز میں3 گھنٹے وکٹ پر گذار کر کیریئر کا بہترین اسکور39 بنانے والے سورج رندھیو اس بار سابقہ کارکردگی نہ دہرا پائے اور صفر پر رخصت ہو گئے، بولٹ کی گیند پر سیکنڈ سلپ میں گپٹل نے کیچ لیا،آئی لینڈرز چائے کے وقفے تک فائٹ کرتے دکھائی دیے، میتھیوز اور نوان کولاسیکرا نے ایک گھنٹے تک بیٹنگ کی مگر وقفہ ختم ہونے کے 25 منٹ بعد195 رنز پر ٹیم میدان بدر ہوگئی، نئی گیند سے بولنگ کا آغاز کرنے والے بولٹ نے کولاسیکرا (18) کو پہلے ہی اوور میں گلی میں کین ولیمسن کا کیچ بنوا دیا۔
یہ ان کی تیسری وکٹ ثابت ہوئی، اگلے اوور میں ٹم سائوتھی نے شامندا ایرنگا کو کھاتہ کھولنے کی مہلت دیے بغیر واپسی پر مجبور کر دیا،کین ولیمسن نے خاصے نیچے رہنے والے کیچ کو عمدگی سے تھاما، رنگانا ہیراتھ 6رنز پر ناٹ آئوٹ رہے، سائوتھی نے58 رنز کے عوض 3 وکٹیں لیں، انھوں نے میچ میں مجموعی طور پر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،142 اور74 کی اننگز کھیلنے والے روس ٹیلر مین آف دی میچ قرار پائے، گال ٹیسٹ میں 11 اور سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کرنے والے اسپنر رنگانا ہیراتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی رہے۔