ہائی ڈینسٹی زون کا قیام جدید تقاضوں کے مطابق ہے سراج درانی

ایس بی سی اے کے تحت 32 منزلہ بلڈنگ پروجیکٹ پلان کی تعارفی تقریب سے خطاب

فوٹو: فائل

صوبائی وزیر بلدیات آغاسراج خان درانی نے کہاہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ہائی ڈینسٹی زون کا قیام دورجدیدکے تقاضوں کے مطابق ہے۔


کراچی جیسے میگاسٹی میںماڈرن رہائشی اورکاروباری منصوبے وقت کی اہم ترین ضرورتوں میں شامل ہیں، انھوں نے ان خیالات کااظہار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہیڈکوارٹرکراچی میں اپنے دورے کے موقع پر ایک جدید بلندوبالا تجارتی وکاروباری منصوبے کی تعارفی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔

اس موقع پر وہاں موجود متعلقہ انجینئرزاور بلڈرز نے وزیربلدیات کو بلڈنگ کے تعمیراتی اسٹرکچر، مجوزہ تعمیراتی ٹیکنالوجی اوربلڈنگ میں دستیاب سہولیات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر ٹائون میں پلاٹ نمبر22/4 سول لائن نمبر 9 نزد کراچی کلب روڈ پر ہائی ڈینسٹی زون کے تحت مذکورہ 32منزلہ بلڈنگ پروجیکٹ پلان مضبوط ومعیاری ماڈرن ٹیکنالوجی کاشاہکارہوگا۔
Load Next Story