ایکسپریس کی خبر پر نوٹس موسیقار نیازکیلیے انڈوومنٹ فنڈکا اعلان
افسوس ہے کہ نیاز احمد جیسا فنکار کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے، سیکریٹری کلچر
وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر ثقافت کی ہدایت پرفنکاروں کیلیے انڈوومنٹ فنڈ کاآغاز کیا گیا ہے فوٹو : فائل
محکمہ ثقافت سندھ کے سیکریٹری کلچرعبدالعزیز عقیلی نے پرائڈ آف پرفارمنس موسیقار نیاز احمد کی خدمات کے اعتراف میں محکمہ ثقافت کے خصوصی ٖفنڈ سے سالانہ بنیادوں پرمعاوضے کا اعلان کردیا۔
، تفصیلات کے مطابق روزنامہ ایکسپریس کے23نومبرکے شمارے میں موسیقار نیاز احمدکے حوالے سے ایک خبر شائع کی گئی تھی جس میں نیاز احمد نے کہا تھا کہ میں حالات سے تنگ آکر اپنا پرائڈ آف پرفارمنس فروخت کرنا چاہتا ہوں،اس خبر کے بعد سیکریٹری کلچر نے نوٹس لیتے ہوئے نیاز احمد سے رابطہ کیا اور اس حوالے سے نمائندہ ایکسپریس کو بھی آگاہ کیا،سیکریٹری کلچر کا کہناتھا کے ہمیں افسوس ہے کہ نیاز احمد جیسا فنکار کسمپرسی کی زندگی گزار رہا ہے۔
انھوں نے محکمہ ثقافت کی جانب سے ایکسپریس اخبار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیاز احمد کو سالانہ بنیادوں پر انڈوومنٹ فنڈ فراہم کیا جائے گا، انھوں نے بتایاکہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر ثقافت کی خصوصی ہدایت پرفنکاروں کیلیے انڈوومنٹ فنڈ کاآغاز کیا گیا ہے جس کے تحت اب تک 400 فنکاروں کوفنڈ جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ موسیقار نیاز احمد نے ایکسپریس اخبار کی پوری ٹیم کاشکریہ اداکیا ہے