سی این جی کی بندش سے عوام کا جینا دوبھر ہو گیا محنتی
حکومت اور اوگرااس صورتحال پر خاموش ہیں، پیٹرول کی قیمت بھی زیادہ ہے
فوٹو: فائل
جماعت اسلامی کراچی کے امیرمحمد حسین محنتی نے سی این جی اسٹیشنز کی مسلسل بندش پر اپنی گہری تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنے اقدامات سے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ عدالت کی طرف سے مقرر کردہ قیمت پر گیس فروخت کرنے پر ہمیں نقصان اٹھانا پڑرہا ہے جس سے عوام مصیبت میں مبتلا ہوگئے ہیںجبکہ حکومت اور اوگرا نے اس صورتحال پر خاموشی اختیارکرلی ہے،انھوںنے کہاکہ اوگرا کے من مانے اقدامات کی وجہ سے آج یہ صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
ایک طرف پیٹرول کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے جبکہ دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں اضافے کا جواز نہ ہونے کے باوجود اس کی قیمتوں کو پیٹرول کی قیمتوں کے مساوی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، انھوں نے کہاکہ عدالت نے سی این جی کی قیمتوںمیں کمی کر کے جو عوام دوست فیصلہ کیا تھا اوگرا اور سی این جی مالکان مل کر اس فیصلے کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں،اشیائے صرف کی قیمتوں میں اضافہ ہویا کمی اس کا عذاب عوام ہی کو جھیلنا پڑتا ہے۔