کالاباغ ڈیم بنناچاہیے لیکن وفاق کی قیمت پرنہیںصمصام
سبز انقلاب اورانرجی ضروریات کیلیے ڈیم ضروری ہے،جھگڑا،ہمیں قبول نہیں،شاہی سید
بہت وقت ضائع کردیا،اب اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں،شمس الملک،’’کل تک‘‘میں گفتگوفوٹو : فائل
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما صمصام بخاری نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم پاکستان کی ترقی کے لئے ضرور بننا چاہئے لیکن خدانخواستہ وفاق کی قیمت پر یا کسی کو ناراض کرکے نہیں ۔
پروگرام ''کل تک'' میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کالاباغ ڈیم اتفاق رائے سے بنناچاہئے سندھ اور خیبرپختونخواہ کے لوگوں کو میز پر بٹھا کر اس منصوبے کی افادیت بتانی چاہئے۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اقبال ظفر جھگڑا نے کہاکہ مسلم لیگ ن پہلے روز سے ہی کالاباغ ڈیم کے حق میں تھی ہم نے ڈیم بنانے کے لئے تمام صوبوں سے مشاورت بھی کی ۔کالاباغ ڈیم پاکستان کے سبز انقلاب اور انرجی کی ضروریات کے لئے بہت ضروری ہے لیکن ہم نے اس کو صرف اناکا مسئلہ بنا لیا ہے ۔
اگر پارلیمنٹ نے کالاباغ ڈیم بنانے کا فیصلہ نہیں کیا تو عدالت کررہی ہے۔سابق چیرمین واپڈا شمس الملک نے کہا کہ افسوس یہ ہے کہ ہم کالاباغ ڈیم کی افادیت کو سمجھ نہیں رہے پچھلے چند سالوں میں امریکہ نے چھ ہزار بھارت نے چار ہزار چین نے بیس ہزار چھوٹے بڑے ڈیم بنائے ہیں اور ہمارے دوڈیم ورلڈ بینک نے بنائے ایک ہم نے بنالیا اور اس کے بعد کسی نے اس طرف توجہ ہی نہیں دی اور خوامخواہ اتفاق رائے کے چکر میں اتنا وقت ضائع کردیا۔
ملک سے پانی ختم ہوگیا، ہم اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔جو ملک ترقی کرگئے ان کی ترقی کی وجہ انرجی ہے پانی کے ذخائر ہیں ۔کالاباغ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے ہرسال قوم 132 ارب خسارہ اداکررہی ہے ۔صوبہ خیبر پختونخواہ کی اکثریت ڈیم بنانے کے حق میں ہے صرف اے این پی اس کے حق میں نہیں۔بدقسمتی سے پاکستان میں یہ رسم چلی ہے کہ جس کو کچھ نہیں پتہ ہوتا وہ زیادہ اونچی آواز میں بات کرتا ہے ۔ اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ ہمیں کالا باغ ڈیم قبول نہیں۔کالاباغ ڈیم کے علاوہ اور بھی منصوبے ہیں جن پر کام کرکے فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ہم عدالتوں کا اؔحترام کرتے ہیں لیکن عدالت کا یہ فیصلہ پنجاب کو خوش کرنے کے لئے آیا ہے۔