منشیات کی تیاری اور رکھنے کے الزام میں دو ملزمان کا ریمانڈ

درخشاں پولیس نے فلیٹ سے ممنوع کیمیکل اور 1100 گرام ہیروئین برآمد کی تھی

درخشاں پولیس نے فلیٹ سے ممنوع کیمیکل اور 1100 گرام ہیروئین برآمد کی تھی فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی شفیع اﷲ خان نے منشیات کی تیاری کے دوران ہونے والے دھماکے اورمنشیات رکھنے کے الزام میں گرفتارالطاف ولد عبدالرحمن اور امیر کو دوروز کے جسمانی ریمانڈ پر سی آئی ڈی کے حوالے کردیا ہے۔


واضح رہے کہ24نومبر کو درخشان کے علاقے بخاری کمرشل اسٹریٹ میں واقع چوتھی منزل کے ایک فلیٹ میں پرسرار دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا تھا، علاقہ مکینوںکیاطلاع پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد انکشاف کیا تھا کہ فلیٹ میں منشیات میں استعمال ہونے والے ممنوعہ کیمکل کی تیاری کے دوران دھماکہ ہواجسکے باعث ایک ملزم الطاف زخمی ہوگیا تھا جبکہ ملزمان علی اصغر ، منصور اور حمید ایرانی موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

تھانہ درخشاں پولیس نے زخمی ہونے والے ملزم الطاف کو گرفتار کرلیا تھا، بعدازاں اعلیٰ افسران کے حکم پر مقدمہ سی آئی ڈی کو منتقل کردیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم کی نشاندھی پر پولیس نے ایک اور ملزم امیر کو گرفتار کیا، فلیٹ سے ممنوع کیمکل اور1100گرام ہیروئین برآمد کی گئی تھی، ملزمان کیخلاف منشیات رکھنے اور منشیات کی تیاری کے دوران دھماکہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
Load Next Story