سینیٹ نے ایس ای سی پی ترمیمی بل 2016 کی منظوری دیدی
بل مالیاتی منڈیوں، کارپوریٹ سیکٹروبیمہ صنعت کی نگرانی وکنٹرول میں آسانی پیداکریگا
اسی ای سی پی کے دائرہ کارکوتوسیع دی گئی،قانون بننے کیلیے صدرمملکت کے دستخط درکار فوٹو: فائل
سیکیورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے ترمیمی بل مجریہ 2016 کو سینیٹ نے منظوری دے دی ہے۔
قومی اسمبلی پہلے ہی10 مئی 2016 کو بل کی منظوری دے چکی ہے، یہ بل کیپٹل اور مالیاتی خدمات کی مارکیٹ، کارپوریٹ سیکٹر اور بیمہ انڈسٹری کی بہتر نگرانی اور کنٹرول میں آسانی پیدا کرے گا جس کے باعث ایس ای سی پی دنیا بھر کی کیپٹل مارکیٹس میں اس کا درجہ دیگر بین الاقوامی انضباطی اداروں کے برابر ہوجائے گا، اس نئے قانون کا مقصد موجودہ قانون کی تمام خامیوں اور سقم کو دور کرنا ہے۔
ایس ای سی پی ایکٹ1997میں ترامیم کے بعد قانون میں دیگر کے علاوہ قائم مقام چیئرمین کے تقرر کی صراحت بھی کی گئی ہے،شرعی اصولوں سے ہم آہنگ مالیاتی مصنوعات کی نمو میں بہتری لانے اور انضباط نیز کاروباری شعبے کی ترویج اور گورننس میں بہتری لانے کیلیے ایس ای سی پی کے اختیارات اور کار ہائے منصبی کے دائرہ کار کو وسعت دی گئی ہے، یہ بل صدر مملکت پاکستان کی رضامندی کے بعد ایکٹ بن جائیگا۔