ملالہ کے ساتھ زخمی ہونیوالی2 طالبات پہلی مرتبہ اسکول پہنچیں

کائنات اورشازیہ کاصحت یابی کے بعد اسکول پہنچنے پر ساتھی طالبات نے استقبال کیا

مینگورہ :ملالہ یوسفزئی کیساتھ زخمی طالبات شازیہ اور کائنات اسکول جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں۔ فوٹو: فائل

سوات میں ملالہ یوسفزئی کے ساتھ زخمی ہونے والی طالبات کائنات اور شازیہ صحت یابی کے بعد پہلی باراسکول گئیں ،دونوں طالبات کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔


دونوں طالبات نے اسکول جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے وہ اپنی تعلیم جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹربنیں گی اورملک قوم کانام روشن کریں گی۔ دونوں طالبات گزشتہ ماہ 09اکتوبرکومینگورہ میں ملالہ یوسفزئی پرہونے والے قاتلانہ حملے میں ان کے ساتھ زخمی ہوئی تھیں ۔ دسویں جماعت کی طالبہ کائنات ریاض اورآٹھویں جماعت کی طالبہ شازیہ رمضان جمعرات کو ڈیڑھ ماہ بعد اسکول پہنچیں تو ساتھی طالبات نے ان کا استقبال کیا۔

دونوں طالبات نے اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ اللہ تعالیٰ کی بہت شکرگزارہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں صحت یاب کیا وہ پوری قوم کی بھی شکریہ اداکرتی ہیں جن کی دعا ئوں سے صحت یاب ہوئی ہیں انھوں نے کہاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آن لائن نے ذرائع کے مطابق بتایاکہ ضلعی انتظامیہ نے دونوںطالبات کے حفاظت کے لیے 2پولیس اہلکاربطور سیکیورٹی گارڈ تعینات کردیے ہیں جوان کے اسکول جانے اور واپسی کے وقت ان کی سیکیورٹی پرمامور رہیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story