مقررہ وقت پر ایسے شفاف الیکشن کرائینگے جو مثال بن جائینگے صدر زرداری
اس جماعت کو آئندہ حکومت آئینی طریقے سے منتقل کردی جائے گی،پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے وفد سے ملاقات
حکومت آئین وقانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے اورعدالتوں کااحترام کرتی ہے،زرداری،اعتزاز احسن کی ملاقات،اہم قانونی امورپرمشاورت۔ فوٹو: فائل
صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،آئندہ انتخابات مقررہ وقت پرایسے شفاف طریقے سے منعقد کرائیں گے وہ ملک کی تاریخ میں ایک قابل تقلید مثال بن جائیں گے۔
ان انتخابات میں جس جماعت کوعوام اپنے ووٹوں سے منتخب کرے گی اس جماعت کو آئندہ حکومت آئینی طریقہ سے منتقل کردی جائے گی۔ وہ جمعرات کوصدارتی کیمپ ہائوس بلاول ہائوس میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ملاقات کرنے والوں میں کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل، نجمی عالم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں صدر آصف علی زرداری سے بدھ کوپیپلز پارٹی کے سینٹر اعتزازاحسن نے ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم قانونی اور سیاسی امور پرمشاورت کی گئی۔صد ر نے کہا کہ حکومت آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔ صدر نے ہدایت کی کہ کراچی میں پارٹی کو مزید فعال کیا جائے ، تمام رہنما اور کراچی سے منتخب ارکان پارلیمنٹ عوام سے رابطوںکو بڑھائیں۔ دریں اثناصدر مملکت سے صوبائی وزیرمحمد علی ملکانی نے بھی ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال ،شیرازی برادران کی پی پی میں شمولیت،ٹھٹھہ کے قریب نئے شہر ذوالفقارآباد کی تعمیراور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔