ہڑتال جلاؤ گھیراؤ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

زبردستی دکانیں،کاروباراور ٹرانسپورٹ بندکرانے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، وسیم احمد

ہر صورت امن برقرار رکھا جائے، پولیس ، رینجرز کوایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کی خصوصی ہدایات. فوٹو اے ایف پی

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ وسیم احمد نے کہا ہے کہ جو عناصر آج (جمعہ) کو ہڑتال کی آڑ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوششیں کریں گے ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔


ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم احمد نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ رہیں ۔

انھوں نے کہا کہ جو عناصر امن و امان خراب کی کوشش کریں گے یا زبردستی دکانیں،کاروباراور ٹرانسپورٹ بندکرائیں گے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، پولیس اور رینجرز کو ہدایات دے دی گئی ہیں کہ امن و امان کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے اور کراچی سمیت صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اور ایسے عناصر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story