مصر کا سرکاری مذہب اسلام اور قانون کا ماخذ شریعت ہوگی آئین ساز اسمبلی نے منظور ی دیدی
سرکاری زبان عربی ہوگی، آئین ساز اسمبلی نے آئینی مسودے کی شق وار منظوری جاری، صدر 30دن میں ریفرنڈم کرائیں گے
سرکاری زبان عربی ہوگی، آئین ساز اسمبلی نے آئینی مسودے کی شق وار منظوری جاری، صدر 30دن میں ریفرنڈم کرائیں گے، فوٹو : فائل
مصرکی اخوان المسلمون کی اکثریت والی آئین سازاسمبلی نے ملکی آئین کے مسودہ کے 234 آرٹیکلزمیں سے تقریباً پانچویں حصے کی منظوری دیدی ہے جسکے تحت ملک کا سرکاری مذہب اسلام اورقانون کا ماخذشریعت ہوگی۔
عیسائیوں اوریہودیوں کے ذاتی اورمذہبی معاملات کو ان کے اپنے قانون کے مطابق حل کیاجائے گا۔ قانون ساز اسمبلی آئینی مسودے کا شق وارجائزہ لے کراس کی منظوری دے رہی ہے۔ نئے آئینی مسودے کے آرٹیکل 2 کے تحت ملک کا سرکاری مذہب اسلام،سرکاری زبان عربی ہوگی،قانون سازی کا ماخذشریعت ہوگی۔
آئینی مسودے میں کے آرٹیکل 219 جس میں سنی مسلمانوں کی قانونی حدودطے کرنے کیلیے کہاگیاہے پرابھی کوئی اتفاق نہیں ہوسکا، سخت گیرسلفی فرقے کے لوگ آرٹیکل 2 کومزیدسخت بناناچاہتے تھے تاہم انھوں نے آخرمیں حتمی طورپرتیارکیے گئے مسودے پرہی اتفاق کرلیا، اپوزیشن نے موجودہ حالات جن میں صدرمحمدمرسی نے وسیع اختیارات حاصل کررکھے ہیں میں اس آئینی مسودے کی منظوری کی مخالفت کی ہے، قانون سازاسمبلی کے لبرل، عیسائی اوربائیں بازوکے ارکان نے آئینی پینل کا بائیکاٹ کررکھاہے۔