ممبئی حملےڈیوڈہیڈلے کو17جنوری کوسزا سنائی جائیگی
عمر قیدکا امکان،سزائے موت سے بچنے کیلیے ڈیوڈ نے راناکے نام سمیت اہم معلومات دیں
راناپرلشکر طیبہ کی مددکاالزام بھی ہے،ڈیوڈنے راناکے بزنس کوآڑ کے طور پر استعمال کیا فوٹو: رائٹرز
ممبئی حملوں لے حوالے سے زیر حراست52 سالہ امریکی شہری ڈیوڈکولمین ہیڈلے کو 17 جنوری کوسزا سنا دی جائے گی۔
ڈیوڈ نے سرکاری وکیلوں کی اس رضا مندی کے بعد کہ اسے سزائے موت دی جائے گی اور نہ ہی ان مقدمات کا سامنا کرنے کیلیے انڈیا،پاکستان یاڈنمارک کے حوالے کیاجائے گا،مارچ2010میںخودپرلگنے والے 12 الزامات کااعتراف کرلیاتھا۔ذرائع کے مطابق اسے عمرقیدکی سزاہونے کاامکان ہے جس میں کسی پیرول کی گنجائش نہیں ہوگی۔
26 نومبر 2008 کو پیش آنیوالا،بھارتی تاریخ کاخونیں باب،ممبئی سانحہ 3 روز جاری رہاتھااوراس میں166افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ڈیوڈ کی وجہ سے امریکا کو اس حوالے سے شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ تاہم ڈیوڈنے اپنی جان بچانے کے لیے نہایت اہم انٹیلی جنس معلومات متعلقہ حکام کوفراہم کی تھیں۔