ملک بھر میں نئے اور جدید سینما گھروں کی تعمیر شروع

سینما مالکان نے بھی ملک بھر میں نئے جدید طرز کے سینما گھرتعمیر کرنے شروع کر دیے ہیں

سینما مالکان نے بھی ملک بھر میں نئے جدید طرز کے سینما گھرتعمیر کرنے شروع کر دیے ہیں فوٹو : فائل

فلم انڈسٹری کی بحالی کے ساتھ ہی ملک بھر میں نئے اور جدید طرز کے سینما گھروں کی تعمیر شروع ہوگئی ہے اور بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں میں بھی جدید طرز کے ڈیجیٹل سینما گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔


ذرائع کے مطابق پاکستان میں عالمی معیار کی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں جس کے بعد فیملیز نے ایک مرتبہ پھر سینما گھروں کا رخ کیا ہے اور اس مثبت رسپانس کو دیکھتے ہوئے سینما مالکان نے بھی ملک بھر میں نئے جدید طرز کے سینما گھرتعمیر کرنے شروع کر دیے ہیں جہاں فلم بینوں کو بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنے پسندیدہ فنکاروں کی فلمیں فیملیز کے ساتھ دیکھ سکیں۔
Load Next Story