ویرات کوہلی پر غلبہ پانے کا نسخہ ہربھجن نے ویسٹ انڈیز کوبتادیا

بھارتی کپتان کو روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ میزبان ٹیم ان کا ’ کٹ بیگ ‘ چھپادے، ہر بھجن سنگھ

بھارتی کپتان کو روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ میزبان ٹیم ان کا ’ کٹ بیگ ‘ چھپادے، ہر بھجن سنگھ۔ فوٹو: فائل

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ویسٹ انڈین ٹیم کو ویرات کوہلی کو قابو کرنے کا طریقہ بتادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہربھجن نے ازرائے مذاق کیریبیئن سائیڈ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی کپتان کو روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ میزبان ٹیم ان کا ' کٹ بیگ ' چھپادے۔


واضح رہے کہ کہ کوہلی نے گذشتہ دنوں اینٹیگا میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کیریئر کی ڈبل سنچری داغ کر کئی ریکارڈز قائم کردیے تھے، انھوں نے کہا کہ کوہلی اس پرفارمنس کے بعد اپنے کیریئر کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں کامیاب رہے گا۔

 
Load Next Story