کراچی میں ایکسپریس فیملی فیسٹیول کا شاندار آغاز

فیسٹیول میں بچوں کے لیے میجک شو، پپٹ شو، سلائیڈنگز اورجدید الیکٹرک جھولوں کاانعقاد کیاگیا

ایکسپریس نے اس حوالے سے رہنما کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنا یہ کردار مسلسل جاری بھی رکھے ہوئے ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی میں ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت ایکسپریس فیملی فیسٹیول کی2روزہ تقریبات کاشاندارآغازہفتے کو ہو گیا۔ فیسٹیول کاافتتاح وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات مولابخش چانڈیونے کیا۔مولابخش چانڈیونے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس نے اس فیسٹیول کا انعقاد کرکے بہترین اقدام کیاہے،یہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی بہترین کاوش ہے۔

مہمان خصوصی نے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔اس فیملی فیسٹیول میں پہلے ہی روز عوام کاجم غفیرامڈآیاجس میں نہ صرف اہل کراچی نے بلکہ اندرون سندھ سے بھی سیکڑوں افراد نے فیملیزکے ساتھ شرکت کی۔فیسٹیول میں بڑی کمپنیوں کے کھانے پینے کے اسٹالزکے علاوہ ریئل اسٹیٹ اورگھریلو اشیاکے اسٹالزلگائے گئے۔دوسرے روز بھی ایکسپریس فیملی فیسٹیول میں گہما گہمی عروج پررہی،ایک طرف توکھانے پینے کے اسٹالزپررش تو دوسری جانب بچوں کاکھیل کودجاری رہا۔ایکسپوسینٹرکے 3ہالزمیں پورادن مختلف سرگرمیاں جاری رہیں۔


فیسٹیول میں بچوں کے لیے میجک شو، پپٹ شو، سلائیڈنگز اورجدید الیکٹرک جھولوں کاانعقاد کیاگیا،یہ تمام تفریح بچوں کے لیے مفت رکھی گئیں تاکہ وہ بھرپور طور پر انجوائے کرسکیں۔کراچی میں اس قسم کے فیملی فیسٹیول گھٹن کی فضا میں ہوا کا تازہ جھونکا ہے۔سندھ کے مشیر اطلاعات نے بھی کہا ہے کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے اس فیسٹیول کا انعقاد کر کے بہترین اقدام کیا ہے۔اس طرح کے خوشی کے تہوار خوف سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ پورے ملک میں مختلف نوعیت کے فیسٹیول اور نمائشوں کا اہتمام کرتا رہتا ہے جو اپنی نوعیت کا منفرد اعزاز ہے۔ میڈیا سے وابستہ اداروں کو عوام کی تفریح اور انھیں زندگی کے مختلف شعبوں کے بارے میں معلومات اور آگاہی کے لیے فیسٹیولز اور نمائشوں کا اہتمام کرنا چاہیے۔ ایکسپریس نے اس حوالے سے رہنما کردار ادا کیا ہے اور وہ اپنا یہ کردار مسلسل جاری بھی رکھے ہوئے ہے۔
Load Next Story