آئی سی ٹی ڈیٹاجمع کرنے کیلیے جامع میکنزم بنایاجائےانوشہ

آئی سی ٹی کے شعبے میں آپریٹر، ایکویپمنٹ مینوفیکچررز اور کانٹینٹ پرووائیڈرز سمیت سب کا تعاون بہت ضروری ہے۔

آئی سی ٹی کے شعبے میں آپریٹر، ایکویپمنٹ مینوفیکچررز اور کانٹینٹ پرووائیڈرز سمیت سب کا تعاون بہت ضروری ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت آئی ٹی وٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ آئی سی ٹی اشاریے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں جو غربت میں کمی، تعلیم کے فروغ اور اقتصادی ترقی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔وہ پی ٹی اے، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن اور انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین(آئی ٹی یو) کے زیر اہتمام پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ سمپوزیم سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں، تقریب کے گیسٹ آف آنر سیکریٹری آئی ٹی رضوان بشیر تھے۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ، سینئر ایڈوائزر آئی ٹی یو سمیر شرما، طاہر مشتاق، طارق سلطان، عبدالصمد کے علاوہ وزارت آئی ٹی، پی ٹی اے، ٹیلی کام آپریٹرز، بین الاقوامی تنظیمیوں اور ڈونر ایجنسیوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ انوشہ رحمن نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ آئی سی ٹی سے متعلق اعدادوشمار جمع کرنے کے لیے جامع میکنزم تیار کریں۔ قبل ازیں سیکریٹری آئی ٹی نے کہا کہ حکومت آئی سی ٹی کے شعبے میں افرادی قوت کو بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔


آئی سی ٹی کے شعبے میں آپریٹر، ایکویپمنٹ مینوفیکچررز اور کانٹینٹ پرووائیڈرز سمیت سب کا تعاون بہت ضروری ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتے معاشرتی تقاضوں پر پورا اترنے کے لیے حکومت کو قومی پالیسیوں اورحکمت عملی کی نگرانی اور ان کانئے سرے سے جائزہ لینا چاہیے، اس کے لیے قابل اعتبار ڈیٹا اور اشاریوں تک رسائی، آئی سی ٹی کے استعمال اور ترقی پر ان کے اثرات متعین کرنے اور اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے، یہ ڈیٹا اور اشاریے حکومت کو آئی سی ٹی پالیسی اور حکمت عملی کی تیاری کے ساتھ دیگر ممالک سے آئی سی ٹی میں جاری پیشرفت کا جائزہ لینے اور ڈیجیٹل تقسیم کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مارکیٹ تجزیے اور ملک میں انہیں سرمایہ کاری سے باخبر رکھنے کے لیے ان کی درجہ بندی اہم پیرا میٹر ہے۔ سمپوزیم کے دوران طاہر مشتاق نے آئی سی ٹی اشاریوں کی بہتری میں وزارت آئی ٹی کے کردار کو اجاگر کیا۔ سمیر شرمانے مذکورہ اشاریوں کی پیمائش کے حوالے سے آئی ٹی یو کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ طارق سلطان نے پاکستان میں آئی سی ٹی کے شعبے میں پی ٹی اے کی کاوشوں سے متعلق بریفنگ دی۔
Load Next Story