کامیڈی کرنے کا تجربہ اچھا رہا ماڈل و اداکارہ نازیہ علی
ابھی تک زیادہ ماڈرن اور سنجیدہ ایکٹنگ ہی کر رہی تھی مگر اداکار وپروڈیوسر نبیل نے اپنی ایک کامیڈی سیریل میں کاسٹ کرلیا
نازیہ علی نے کہا کہ میرے لیے یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں کامیڈی کے میدان میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ فوٹو : فائل
ماڈل واداکارہ نازیہ علی نے کہا ہے کہ کامیڈی کرنے کا تجربہ اچھا رہا اور آیندہ بھی اس طرح کے کردار ملے تو انکار نہیں کرونگی۔
وہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہی تھیں۔ ابھی تک زیادہ ماڈرن اور سنجیدہ ایکٹنگ ہی کر رہی تھی مگر اداکار وپروڈیوسر نبیل نے اپنی ایک کامیڈی سیریل میں کاسٹ کرلیا جس میں سنیئر اداکارہ دردانہ بٹ اور نبیل سمیت دیگر سنیئر فنکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔میرے خیال میں کامیڈی سنجیدہ ایکٹنگ سے زیادہ مشکل کام ہے' مگر میرے لیے یہ خوشی اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان میں کامیڈی کے میدان میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔