سونے کی قیمت 250 روپے اضافے سے51 ہزار850 روپے تولہ ہو گئی

فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44 ہزار 442 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44 ہزار 442 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1321 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب250 اور214 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔


عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر51 ہزار 850 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44 ہزار 442 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے کے اضافے سے700 اور دس گرام 8.57 روپے بڑھ کر 600 روپے ہوگئی۔
Load Next Story