عاشورہ کے بعد ٹارگٹ کلرز دوبارہ مصروف ہو گئے وحدت مسلمین

ملالہ پر حملہ ہوا تو بہت واویلا ہوا ،شیعہ جماعتوں کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ.

ملالہ پر حملہ ہوا تو بہت واویلا ہوا ،شیعہ جماعتوں کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مظاہرہ. فوٹو: فائل

مختلف شیعہ جماعتوں کے تحت بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں علامہ احمد اقبال رضوی، مولانا صادق رضا تقوی مولانا محمد حسین کریمی اور سجاد اکبر زیدی نے حسینی جامع مسجد ملیر میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ کے بعد کراچی میں ٹارگٹ کلرز دوبارہ مصروف ہوگئے ہیں،گذ شتہ روزبے گناہ شیعہ جوان کے ساتھ اسکی زوجہ کو بھی دہشت گردوں نے حملے میں شہید کردیا، جمعہ کو ایک باپ کو اس کی معصوم 12سالہ بیٹی کے سامنے بے دردی سے شہید کردیا گیا ۔




انھوں نے کہا کہ کیا یہ خواتین ملالہ یوسف زئی سے کم اہمیت کی حامل تھیں ایک ملالہ یوسف زئی پر حملہ ہوا تو دنیا بھر میں واویلا برپا ہوگیا اور کراچی کی شیعہ خواتین پر حملوں پر سب نے چپ سادھ رکھی ہے، ہم اس کھلی منافقت کی مذمت کرتے ہیں، تحریک حسینیہ پاکستان و دیگر شیعہ تنظیموں کے تحت بے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا شہرمیں احتجاجی اجتماعات منعقد ہوئے مرکزی احتجاجی جلسہ مسجد ایلیامیں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اکرام حسین ترمذی نے کہا کہ شیعہ افراد کا قتل قابل مذمت ہے۔
Load Next Story