ایچ ای سی کا جامعہ اردو ایکٹ کے بر خلاف عمل سینیٹ کی سفارش کے بغیر امیدواروں کے نام بھجوانے کا فیصلہ
وائس چانسلرکیلیے38امیدوارسامنے آگئے،تلاش کمیٹی کیلیے امیدوارکے انتخاب کا کام آسان جبکہ درخواست دینے والےامیدوارمایوس.
پیرزادہ قاسم مضبوط امیدوار بن گئے،تلاش کمیٹی کو 7/7 نام ایچ ای سی کوبجھوانے کی ہدایت،3 نام انٹرویوکے بعد ایوان صدربھیجے جائینگے. فوٹو: فائل
وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلرکے تقررکے سلسلے میں قائم تلاش کمیٹی کیلیے امیدوارکے انتخاب کاکام نہایت آسان جبکہ درخواست دینے والے امیدوارمایوسی سے دوچارہوگئے ہیں۔
وائس چانسلرکے لیے درخواست دینے والے 38 امیدواروں میں جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرپیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے ایک انتہائی مضبوط امیدوارکے طورپراپنادرخواست فارم ایچ ای سی کوبجھوادیاہے جبکہ امیدواروں میں جامعہ کراچی کے سابق رجسٹرار پروفیسر رئیس علوی بھی شامل ہیں دوسری جانب اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے اردویونیورسٹی ایکٹ کے برخلاف ''یونیورسٹی سینیٹ''کی سفارش کے بغیر منتخب امیدواروں کے نام ایوان صدربھجوانے کافیصلہ کیاہے اس سلسلے میں وائس چانسلرکے انتخاب کے طریقہ کارکوتبدیل کرتے ہوئے تلاش کمیٹی کے اراکین کو7/7نام 5 دسمبرتک ایچ ای سی کوبجھوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اور14دسمبرتک ان میں سے تین نام انٹرویوکے بعد ایوان صدربجھوادیے جائینگے ''ایکسپریس'' کو معلوم ہواہے اعلیٰ تعلیمی کمیشن اور اردو یونیورسٹی کی تلاش کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر جاوید لغاری کی جانب سے یونیورسٹی کی تلاش کمیٹی کے اراکین کوخطوط جاری کیے گئے ہیں جس میں اراکین سے کہاگیاہے کہ وہ ان 38امیدواروں کے ناموں میں سے وائس چانسلرکے عہدے کیلیے مطلوبہ اہلیت کے حامل 7/7 نام 5 دسمبر تک انھیں بجھوادیں۔
جس کے بعدان ناموں کی اسکروٹنی سے حاصل شدہ درخواستوں کے حامل امیدواروں کے انٹرویوز 14 دسمبر کو کراچی میں کیے جائیں گے اوراسی روز تلاش کمیٹی ان میں سے 3 نام منتخب کرکے یونیورسٹی کے چانسلرصدر مملکت کوبجھوادے گی واضح رہے کہ اردویونیورسٹی کے ایکٹ کے تحت وائس چانسلر کے انتخاب کیلیے تلاش کمیٹی امیدواروں کے نام سینیٹ کو بجھوانے کی پابندہے اورسینیٹ ان میں سے 3 نام ایوان صدر کوبجھواتی ہے تاہم وائس چانسلرکے انتخاب کے از سرنوشروع کیے گئے اس مرحلے میں یونیورسٹی کوڈ کو نظرانداز کردیاگیاہے۔