عوام کو سرسبزوصحت مند ماحول فراہم کیا جائےچیف آفیسرصدر ٹائون عاصم علی
ہماری اولین کوشش ہےکہ عوام کوسرسبزوشاداب صحت مندانہ ماحول فراہم کرنےکیلیے ہرممکن اقدامات جاری رکھے جائیں،عاصم علی خان۔
ایڈمنسٹریٹر نارتھ ناظم آباد سید عمر وقار، فرحان شہید پاک کی تزئین و آرائش کے کام کامعائنہ کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
چیف آفیسر صدرٹائون عاصم علی خان نے کہا ہے کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ عوام کو سرسبزوشاداب صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں۔
کیونکہ خوبصورت اور سرسبز چورنگیاں، سینٹرل آئی لینڈ اور گرین بیلٹس دیدہ زیب ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کا بھی ذریعہ ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہارانھوں نے کلفٹن کے مختلف بلاکس میں پارکوں اور پلے گرائونڈز میں بیوٹیفیکیشن پلان کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کی نگرانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈائریکٹر پارکس قمرمسعودی بھی اس موقع پر انکے ہمراہ تھے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون محمدظفرمجاہد نے بلدیہ ٹاؤن سعیدآبادیوسی 5میںقائم ناصرحسین شہید پارک اورپردہ پارک کے معائنے کے دوران کہا کہ بلدیہ ٹاؤن انتظامیہ عوام کیلیے دن رات خدمت میںلگی ہوئی ہے انھوں نے محکمہ باغات کے افسران کوہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تمام پارکوںکی نگہداشت کی جائے۔