کے ایم ڈی سی میں ڈپلومہ ان چائلڈ ہیلتھ کی منظور دیدی گئی
امیدواروں کیلیے ایم بی بی ایس،ایم ڈی ڈگری اورکراچی کا ڈومیسائل ضروری ہوگا.
امیدواروں کیلیے ایم بی بی ایس،ایم ڈی ڈگری اورکراچی کا ڈومیسائل ضروری ہوگا. فوٹو: کے ایم ڈی سی
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے چیئرمین گورننگ باڈی کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی حیثیت سے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ڈپلومہ ان چائلڈ ہیلتھ (DCH ) میں رواں تعلیمی سال میں داخلے کے لیے ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔
داخلے کے خواہشمند امیدواروں کے لیے ایم بی بی ایس /ایم ڈی ڈگری کا حامل ہونا ، پی ایم ڈی سی سے سرٹیفائیڈ ہونا اور پیڈیا ٹریکس کے شعبے میں ہائوس جاب یا کسی تسلیم شدہ انسٹیٹیوٹ سے چھ ماہ کی ٹریننگ اور کراچی کا ڈومیسائل رکھنا ضروری ہوگا،سی پی ایس پی کی پالیسی کے تحت ایف سی پی ایس ٹریننگ کے لیے ایم سی پی ایس میں رجسٹرڈ ہونے والے اس کورس کے لیے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
داخلے کیلیے امیدواروں کا انتخاب داخلہ ٹیسٹ پر مبنی میرٹ پر ہوگا، واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں رواں تعلیمی سال سے پیڈیا ٹریکس ڈپارٹمنٹ میں ڈی سی ایچ کورس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کا نوٹیفکیشن ستمبر کے مہینے میں جاری کردیا گیا تھا،قبل ازیں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے اکیڈمک کونسل / سنڈیکیٹ کی طرف سے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (عباسی شہید اسپتال) میں ڈپلومہ ان چائلڈ ہیلتھ (DCH) متعارف کرانے کے لیے KMDC کی جانب سے پیش کی گئی انسپکشن رپورٹس کی منظوری دے دی تھی اور اس سلسلے میں قواعد و ضوابط کا تعین کیا جاچکا ہے۔