پیپلز پارٹی کا 46واںیوم تاسیس انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا

پانچوں اضلاع میں جلسوں کاانعقاد، کیک کاٹے گئے،کارکنان وعوام کی بڑی تعدادمیں شرکت

پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، ذوالفقار علی بھٹوایک نظریے کانام ہے،رہنماؤں کاخطاب۔ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کا 46 واں یوم تاسیس ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی انتہائی جوش و خروش اورتجدیدعہدوفاکے طورپرمنایاگیا۔

اس حوالے سے کراچی کے پانچوں اضلاع میں مختلف مقامات پر جلسے منعقد کیے گئے۔پیپلز پارٹی ضلع غربی کا جلسہ سائٹ،ضلع وسطی کاجلسہ نصرت بھٹو کالونی،ضلع ملیر کاجلسہ غازی ٹاؤن اورضلع شرقی کا جلسہ پیپلز سیکریٹریٹ مزارقائد پرمنعقدہوا۔ان جلسوں میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پارٹی رہنماؤں نے یوم تاسیس کے حوالے سے کیک کاٹے،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی،کراچی ڈویژن اور تمام اضلاع کے عہدیداروں سمیت متعددرہنماؤں نیجلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست ایک نظریے کا نام ہے ۔




پیپلز پارٹی اور اس کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو عوام کے تعاون سے ناکام بنایا جائے گا ۔ پارٹی قیادت نے ہدایت کردی ہے کہ کارکنان انتخابات کی تیاری کریں ۔آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ ان رہنماؤں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے یہ دن عوام کے لیے خوشی کا دن ہے لیکن چند نام نہاد عناصر اور قوم پرستوں نے آج ہڑتال کی اور یوم سیاہ منایا لیکن سندھ کے باشعور عوام نے اس ہڑتال کو مسترد کردیا ۔

مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں اور جو اتحادی دوست ناراض ہوئے ہیں وہ جلد واپس آجائیں گے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے1967میں پارٹی کی بنیاد رکھی اور ایک چھتری تلے ملک میں رہنے والی تمام قوموں اور مذاہب کے لوگوں کو جمع کیا ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے لوگوں کے خون سے اس دھرتی کے عوام سے اپنا رشتہ قائم کیا ہوا ہے جو کبھی نہیں ٹوٹے گا۔



انھوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوریت کی مضبوطی شہید بے نظیر کا نتیجہ ہے۔جلسوں میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر مملکت آصف علی زرداری ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر و وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کی قرارداد منظور کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشناور شہید بے نظیر بھٹو کی مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھا جائے گا ۔ جلسوں کے اختتام پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
Load Next Story