جنوبی کوریا کے چیف پراسیکیوٹر شرمناک اسکینڈل پر مستعفی

حزب اختلاف کی بڑی جماعت ڈیموکریٹک یونائیٹڈ پارٹی نے صدرلی میونگ بک کو اس صورتحال کا ذمے دار ٹھہرایا تھا

حزب اختلاف کی بڑی جماعت ڈیموکریٹک یونائیٹڈ پارٹی نے صدرلی میونگ بک کو اس صورتحال کا ذمے دار ٹھہرایا تھا . فوٹو فائل

جنوبی کوریا کے چیف پراسیکیوٹر جمعے کو مستعفی ہو گئے ۔


انھوں نے ان شرمناک اسکینڈل پر عوام سے معافی مانگی ہے جن کی وجہ سے پراسیکیوشن سروسز میں اعلی سطح کے تنازعات کو شہ ملی تھی۔ میڈیا کے سامنے اپنے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے ہان سانگ ڈی نے ان حالیہ کیسوں پر افسوس کا اظہار کیا جس میں ایک سینئر پراسیکیوٹر کے رشوت لینے اور ایک دوسرے کو سیکس کی پیشکش کرکے ایک معاملے میں چشم پوشی کی استدعا کی گئی تھی۔

حزب اختلاف کی بڑی جماعت ڈیموکریٹک یونائیٹڈ پارٹی نے صدرلی میونگ بک کو اس صورتحال کا ذمے دار ٹھہرایا تھا اور ان پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے پراسیکیوشن سروسز کو اپنے اپوزیشن کے وفاداروں کے خلاف سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا تھا۔
Load Next Story