حتف 5غوری میزائل کا تجربہ مکمل طور پر کامیاب تھا آئی ایس پی آر

دادو سے ملنے والامبینہ لوہے کا ٹکڑا میزائل کی موٹر باڈی کا حصہ ہے

دادو میں گرنیوالا حتف 5غوری میزائل کا موٹر باڈی حصہ جسے طے شدہ پلان کے تحت میزائل سے الگ کیا گیا۔ فوٹو : ایکسپریس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ بدھ کو حتف 5غوری میزائل کا تجربہ مکمل طور پر کامیاب تھا۔

میزائل کا کوئی ٹکڑا گرنے کے حوالے سے میڈیا میں شائع خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ مبینہ لوہے کا ٹکڑا میزائل کی موٹر باڈی کا حصہ تھا اور یہ اڑان کے دوران میزائل سے طے شدہ پلان کے مطابق الگ ہوکر محفوظ علاقے میں گر گیا تھا۔




ترجمان کے مطابق دادو کے دورآفتادہ علاقے میں میزائل کے ٹکڑے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



کیونکہ تجربے کے دوران اس بات کو یقینی بنایا گیاتھا کہ میزائل کا یہ آہنی ٹکڑا گرنے سے کوئی نقصان نہ ہو اس لیے اس حوالے سے تشویش کی کوئی بات نہیں۔
Load Next Story