ایساف وافغان فورسز کی مشترکہ کارروائی حقانی نیٹ ورک کا مقامی رہنما گرفتار کرنیکا دعویٰ

افغان اورنیٹوکی زیرقیادت اتحادی فورسزنےطالبان کےحلیف حقانی نیٹ ورک کے ایک مقامی رہنما کوگرفتارکرنے کادعویٰ کیا ہے۔

افغان اورنیٹوکی زیرقیادت اتحادی فورسزنےطالبان کےحلیف حقانی نیٹ ورک کے ایک مقامی رہنما کوگرفتارکرنے کادعویٰ کیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

افغان اور نیٹوکی زیرقیادت اتحادی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران لوگر صوبے سے طالبان کے حلیف حقانی نیٹ ورک کے ایک مقامی رہنما کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


ایساف فورسز کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق افعان فورسز اور اتحادی فوجیوں نے دارالحکومت کابل سے تقریباً 60کلومیٹر جنوب میں واقع صوبہ لوگر میں ایک مشترکہ کارروائی کے دوران حقانی نیٹ ورک کے ایک مقامی رہنما کو گرفتار کرلیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ شخص حقانی نیٹ ورک کو اسلحہ بارود کی فراہمی اور جنگجوئوں کی کارروائیاں منظم کرنے کی ذمے داری سنبھالے ہوئے تھا۔ بیان میں حقانی نیٹ ورک کے اس مبینہ مقامی رہنما کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم کہا گیا ہے کہ اسے لوگر صوبہ کے ضلع محمد آغا میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا ۔
Load Next Story