ریو گیمز پاکستانی دستے کو حکومتی اجازت نامہ مل گیا
7کھلاڑی اور10 آفیشلزبراستہ لندن برازیل روانہ ہوں گے، اولمپکس کا میلہ 5 اگست سے ریومیں سجے گا
7کھلاڑی اور10 آفیشلزبراستہ لندن برازیل روانہ ہوں گے، اولمپکس کا میلہ 5 اگست سے ریومیں سجے گا۔ فوٹو: فائل
RIO DE JANEIRO:
ریو اولمپکس کے لیے پاکستانی دستے کو سرکاری اجازت نامہ مل گیا، وزیر اعظم نے میگا ایونٹ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو باقاعدہ این او سی جاری کر دیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اولمپکس میں حصہ لینے کیلیے پاکستانی ایتھلیٹس اتوار یا پیر کو برازیل روانہ ہوں گے، یاد رہے کہ ریو اولمپکس کا میلہ 5 اگست سے برازیل میں سجے گا جس میں دنیا بھر کے 207 ممالک کے 10ہزار سے زیادہ کھلاڑی شریک ہوں گے۔ پاکستان کا صرف 17 رکنی دستہ میگا ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دے گا جس میں 7 کھلاڑی اور10 آفیشلز شامل ہیں۔
ایتھلیٹکس میں محبوب علی، نجمہ پروین، شوٹنگ میں غلام مصطفیٰ، مناہل سہیل، سوئمنگ میں لیانا کیتھرائن، حارث بانڈے اورجوڈو میں شاہ حسین شاہ شریک ہونگے،7 کھلاڑیوں کے ساتھ10 آفیشلز بھی برازیل جائیں گے، وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اختر نواز، ڈائریکٹر میڈیکل پاکستان اسپورٹس بورڈ ڈاکٹر وقاراحمد، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن، پی او اے کے جنرل سیکریٹری خالد محمود، پاکستان میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ممبر شاہد بھی دستے میں شامل ہونگے، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے شوکت جاوید چیف ڈی مشن ہونگے۔
وزیراعظم کی طرف سے این او سی جاری نہ ہونے سے قبل وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھاکہ اولمپک گیمز میں پاکستان اپنی قسمت آزمانے کیلیے ضرور جائے گا، پاکستان کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں برازیل کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے برازیلی سفارتخانہ کی جانب سے ریو اولمپک گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستانی دستے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تھا۔
تقریب میں برازیلی سفارتخانہ کے چارج ڈی افیئرز جین پیرری بیانچی، پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عارف حسن، وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ نادر علی، پاکستان اسپورٹس بورڈکے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وقار احمد،اسلام آباد اسنوکر اینڈ بلیرڈ ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر شہزاد وسیم قومی ایتھلیٹس سمیت غیر ملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ قومی ایتھلیٹس اولمپک گیمز میں ضرور شرکت کرینگے، انھوں نے کہاکہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ برازیل میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی اپنی قسمت آزمانے کے لیے آئیں گے، پاکستانی کھلاڑی میگا ایونٹ میں پاکستان کا پرچم لہرائیں گے ، حکومت ملک بھر میں کھیلوں اورکھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے۔