سیمنٹ کی مصنوعی قلت قیمت بڑھ گئی تعمیراتی سرگرمیاں متاثر
مینو فیکچررز نے گٹھ جوڑ سے اندرون ملک سپلائی کا کوٹہ 15 فیصد کم، سیمنٹ کی مقامی ضرورت پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا
بوری 18روپے اضافے سے436 کی ہوگئی، مینو فیکچررز کاکل لاہور میں اجلاس متوقع، مقامی سپلائی 5 فیصد کم کرکے نرخ مزید7 روپے بڑھانے کی تیاری ہو رہی ہے، ذرائع فوٹو: فائل
سیمنٹ مافیا نے باہمی گٹھ جوڑ کرکے ملک میں سیمنٹ کی مصنوعی قلت پیدا کرکے سمیت کی قیمتوں میں 18 روپے فی بوری کے حساب سے اضافہ کردیا ہے۔
سیمنٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ سیمنٹ مینوفیکچررز نے باہمی گٹھ جوڑ کرکے اندرون ملک سیمنٹ کی سپلائی کا کوٹہ15فیصد کم کردیا ہے جبکہ برآمدی کوٹہ بڑھادیا ہے جس سے ملک میں سیمنٹ کی مقامی ضرورت پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سیمنٹ کی قیمت بڑھا کر 436 روپے فی بوری کر دی گئی ہے، ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کے باعث تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیمنٹ مافیا گٹھ جوڑ میں ملوث رہا ہے اور اسی گٹھ جوڑ میں ملوث ہونے کے باعث مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سیمنٹ مینوفیکچررز اور ایسوسی ایشن کو 6 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ بھی کیا جاچکا ہے جسے سیمنٹ سیکٹر کی طرف سے عدالت میں چیلنج کر دیا گیاہے اور اب پھر سیمنٹ مافیا متحرک ہو گیا ہے۔
اس بارے میں سیمنٹ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ سیمنٹ مینوفیکچررز کی طرف سے سیمنٹ کی سپلائی کم کردی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ سیمنٹ کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں اضافہ کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو لاہور میں سمینٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا دوبارہ اجلاس متوقع ہے جس میں مقامی سپلائی کا مزید 5 فیصد کوٹہ کم کرکے قیمتوں میں مزید 5 سے 7 روپے فی بوری اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ڈیلر اعتراض کرتا ہے تو اس کی ڈیلر شپ منسوخ یا ختم کرنے کی دھمکی دے کر اس خاموش کرا دیا جاتا ہے۔