سیاسی جماعتوں کے دعوئوں سے عوام تنگ آچکے ہیں اسعد تھانوی
مولانا سمیع الحق کی قیادت میں سیاسی الائنس تاریخ بدلنے میں اہم کردار ادا کریگا.
سیکڑوں علماکی جے یو آئی (س) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب
جمعیت علمائے اسلام سندھ کے امیر مولانا ڈاکٹر محمداسعد تھانوی نے کہاہے کہ ملک میں شریعت کے نفاذ کے لیے جے یو آئی اول روز سے میدان عمل میں ہے۔
مولانا سمیع الحق کی قیادت میں سیاسی الائنس ملک کی تاریخ بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر مولانابشیرلغاری اورمولاناقاری محمدامین کی قیادت میں سینکڑوں علمائے کرام کی جے یو آئی (س) میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میںکیا۔
اس موقع پرناظم اعلیٰ سندھ مفتی محمدعثمان یارخان ،کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری حافظ احمد علی، مولاناغلام مصطفی فاروقی،مفتی حماداللہ مدنی،احمدمجتبیٰ تھانوی، مولانامعاذ مدنی،مفتی عمران علی نعمت اللہ ودیگر بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب میں مولانا اسعد تھانوی و دیگر نے کہاکہ مولاناسمیع الحق کی قیادت میں ملک میں بننے والا مذہبی جماعتوں کا اتحادخوش آئند ثابت ہوگا،اس وقت ملک کے عوام باکردار اور صالح قیادت کی راہ تک رہے ہیں کیونکہ سیاسی جماعتوں کے بلند بانگ نعروں اور کھوکھلے دعووں سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔
موجودہ حکمرانوں نے بھی اپنے پورے عرصے میں عوام کیلیے خاطرخواہ کام نہیں کیاہے اور کارکردگی کے لحاظ سے اس کی پوزیشن زیرو ہے،انھوں نے کہاکہ مذہبی جماعتوں کا اتحاد ملک کے حالات کی بہتری اور قوم کو امریکی غلامی سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔