ملک میں ایڈز کے عالمی دن پر سیمینار اور تقاریب کا انعقاد
ماہرین نے ایڈزکی وجوہات اور اس سے بچائو کے متعلق امور پرروشنی ڈالی.
ایڈز کے عالمی دن پر پیپلز ہیلتھ موومنٹ کے ارکان پلے کارڈ اٹھائے پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز کا عالمی دن ہفتہ کو منایاگیا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کے مرض سے بچائوکیلیے مختلف آگاہی سیمینار ، واک، ورکشاپس اور تقاریب بھی منعقدکی گئیں جس میں ماہرین کا کہنا تھا ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد علاج کے ذریعے اپنی نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔
جبکہ ایچ آئی وی وائرس اورایڈزکے متاثرہ افراد سے بات چیت کرنے ، ساتھ کھانا کھانے، ہاتھ ملانے اس کے کپڑے استعمال کرنے سے نہیں ہوتاتاہم متاثرہ افراد کے بلیڈ، توٹھ برش ، شیونگ سامان ، نیل کٹر کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے،ایڈزکاوائرس صرف خون میں زندہ رہتا ہے، ایڈزکا وائرس متاثرہ افرادکے خون کے ذریعے باہر نکلتا ہے،ایڈزکے عالمی دن کے موقع پر سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام ،پاکستان سوسائٹی سمیت غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، کانفرنسز، مباحثے اور کئی پروگراموں کا انعقادکیاگیا۔
جن میں طبی ماہرین نے کہاکہ ایڈز کا مرض جنسی بے راہ روی، استعمال شدہ سرنجوں، ایک ہی انجکشن کے ذریعے نشہ کرنے والوں ،ہجڑوں سے پھیل رہا ہے ، اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ ایڈزکے مریضوں کی تعداد کی تصدیق کی گئی، سندھ کے مجموعی مریضوں میں سے 80فیصد مریضوںکا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے۔
ماہرین نے ایڈزکی وجوہات اوراس کے اسباب، ایڈز سے متاثرہ مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی ، اور اس سے بچائو کے متعلق مختلف امور پرتفصیل سے روشنی ڈالی، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ایچ آئی وی کے مریضوں کے ساتھ کینڈل لائٹ ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا، سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر سلیمان اوڈھو نے بتایا کہ کراچی صوبہ سندھ کا وہ شہر ہے جہاں ایڈز اورایچ آئی وی مریضوں میں ہولناک انداز میں اضافہ ہورہا ہے، ڈاکٹر سلیمان کے مطابق کراچی میں ہم جنسی پرستی کی وبا کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے ۔
سٹرکوں پر کھلے عام انجکشن کے ذرریعے نشہ کرنے والے، ہیجڑے اور ہم جنس پرستی اس مرض کے پھیلاؤکا سبب بن رہی ہیں،پیپلز ہیلتھ موومنٹ سندھ چیپٹر کے زیر اہتمام سندھ کی سماجی تنظیموں کے اشتراک سے عوامی آگاہی اور شعور بیدار کرنے کے لیے ایڈز سے بچائو کے عالمی دن کے موقع پر کراچی پریس کلب کے سامنے ہفتے کو ریلی کا انعقاد ہوا۔
جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر ریلی کے شرکا نے ادویات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنے اور ملکی سطح پر ادویات کی تیاری پر زور دیا تاکہ ارزاں قیمت پر ان کی دستیابی ممکن ہوسکے۔