شاہ فیصل ٹائون تجاوزات کے خاتمے کیلیے گرینڈ آپریشن
سڑکوں اور گلیوں سے غیر قانونی تعمیرات اورسیکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا.

شاہ فیصل ٹائون میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن کے دوران مختلف سڑکوں اور گلیوں سے غیر قانونی تعمیرات اورسیکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر تجاوزات کے قیام کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر تھی اور شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، عوامی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل ٹائون کمال مصطفی کی ہدایت پر ٹائون انتظامیہ نے یونین کونسل نمبر1،2،3اور4کے مختلف علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں سے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کا خاتمہ کرکے ان راستوں کو کشادہ کردیا اور ٹریفک کی روانی بلارکاوٹ بحال کرادی۔
تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے معائنے کے لیے ایڈمنسٹریٹر کمال مصطفی نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط قادری نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی اور علاقائی ترقی کی راہ میں حائل تجاوزات کا مکمل خاتمہ یقینی بنا یا جائے۔