متنازع معاملات کیلیے مشترکہ مفادات کونسل موجودہےکائرہ
چوہدری نثارصدرکے خلاف گھٹیا الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کریں
چوہدری نثارصدرکے خلاف گھٹیا الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔ فوٹو: فائل
HYDERABAD:
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ18ویں ترمیم کے ذریعے ''مشترکہ مفادات کونسل'' کوطاقتور فورم بنادیا گیا ہے جس کے بعد چاروں صوبوں کے تمام متنازع معاملات اسی فورم کے ذریعے حل ہونے چاہئیں،کالا باغ ڈیم پر قومی اتفاق رائے ہونا چاہیے،آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے،مسلم لیگ(ق)کے ساتھ مل کرعام انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے۔
وزیر آبادمیں مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس کے سالانہ فن فیئرکے موقع پرتقریب سے خطاب کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جومتنازع معاملات مشترکہ مفادات کونسل میں حل نہ ہوسکیں ان کوپارلیمنٹ میں لے جایا جائے، پی پی نے ہمیشہ عدلیہ جیسے باوقارادارے کے احترام کوملحوظ خاطررکھااور ہم نے کبھی بھی عدالتوں کی تحقیرکے بارے میں نہیں سوچا،آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے اسی لیے ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کااحترام کیاہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہبازشریف صدرمملکت کیخلاف جوغلط زبان استعمال کرتے ہیں انہیں اپنے بھائی نوازشریف سے سبق سیکھنا چاہیے کیونکہ نوازشریف بھی ایسی نازیبازبان استعمال کرنے کوپسندنہیں کرتے،چوہدری نثارنے گزشتہ روزجوگھٹیا الفاظ استعمال کیے ہیں انہیں ایسی گفتگوسے اجتناب کرناچاہیے اورپی پی نے کبھی بھی ایسی غلط زبان استعمال نہیں کی،اگروہ بازنہ آئے توانہیں اسی زبان میں جواب دیا جائیگا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ایف یو جے سمیت دیگرصحافتی تنظیموں سے صحافیوں کوسیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے بات ہوئی ہے اور ہم نے ان سے تجاویز مانگی ہیں۔