دن بھر کی 10 بڑی خبروں پر ایک نظر

وفاق نے رینجرز کے اختیارات سے متعلق سندھ حکومت کا مؤقف مسترد کردیا

فوٹو: جہانگیر

KARACHI:


مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس سے وادی میں ایک بار پھر صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مظاہرین نے بھارتی ظلم و ستم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 7 اگست کو تحریک احتساب پشاور سے شروع کررہے ہیں جو حکمرانوں کے احتساب تک چلتی رہے گی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کی موت طبعی نہیں بلکہ گلا دبانے یا سانس روکے جانے کی وجہ سے ہوئی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



نادرا نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ انتخاب این اے 125 میں انگوٹھوں کے نشانات کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں




پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے دفاعی تعلقات کے فروغ اورسی پیک کے طویل المدتی سیکیورٹی سمیت دیگراہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



جب سے بھارت میں بی جے پی کی سرکار اقتدار میں آئی ہے پاکستان کے خلاف نئی دلی کا رویہ مزید جارحانہ ہوگیا ہے اسی طرح کشمیر میں بھی آزادی کے پروانوں کے خلاف ظلم کی نئی داستانیں رقم کی جارہی ہیں اور اس کا مرکزی کردار ہیں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ جوسارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق چاہتے ہیں اور دنیا کو باور کرانا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں جب کہ آج کشمیرمیں آزادی کی نئی لہر پیدا ہوچکی ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 297 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ سہیل خان نے 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد پش اپ لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں



دنیا کے ممتاز ماہرینِ جلد نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون کا حد سے زائد استعمال آپ کو بوڑھا اورچہرے کو بد نما بھی بنا سکتا ہے۔ مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Load Next Story