کم دام فرنس آئل اور پٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ
فرنس آئل کی28فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 9لاکھ 50ہزار ٹن تک پہنچ گئی
فرنس آئل کی28فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 9لاکھ 50ہزار ٹن تک پہنچ گئی. فوٹو؛ فائل
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کی رفتار 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ پٹرولیم انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں سال بہ سال 22 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ 10 سال کے دوران کسی مہینے میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کی بلند ترین شرح قرار پائی ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی طلب بڑھانے میں پٹرول اور فرنس آئل کی کھپت نے اہم کردار ادا کیا، گزشتہ ماہ فرنس آئل کی کھپت جولائی 2015کے مقابلے میں 28فیصد کے اضافے سے 9لاکھ 50ہزار ٹن رہی جس کی بڑی وجہ بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافہ ہے، عالمی سطح پر فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے ملک میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جولائی 2016 میں پٹرول کی کھپت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے،گزشتہ ماہ پٹرول کی طلب جولائی 2015سے31فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 40ہزار ٹن تک پہنچ گئی، پٹرول کی طلب میں اضافہ قیمت میں ہونے والی کمی کا نتیجہ ہے۔
دوسری جانب کاروں کی فروخت بڑھنے سے بھی پٹرول کی کھپت بڑھ رہی ہے، جولائی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 6 فیصد کے اضافے سے 5لاکھ 55ہزار ٹن رہی۔ علاوہ ازیں جون 2016 کے مقابلے میں جولائی 2016کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 5 فیصد کم رہی، جون 2016کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت 22 لاکھ 68 ہزار ٹن رہی تھی جس میں پٹرول کی فروخت 5لاکھ 13ہزار ٹن، فرنس آئل کی فروخت 9 لاکھ 74ہزار ٹن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 7لاکھ ٹن رہی تھی، جون 2016کے مقابلے میں جولائی 2016کے دوران فرنس آئل کی کھپت میں 2فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت میں 21فیصد کمی ہوئی جبکہ پٹرول کی کھپت میں 6فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔