لینڈر پیس کو پہلے راؤنڈ میں شکست ساتھیوں سے اختلافات کا انکشاف

ہار کے بعد روہن بوپنا نے اپنے کمرے سے لینڈر پیس کا بستر ہی نکلوا دیا

ہار کے بعد روہن بوپنا نے اپنے کمرے سے لینڈر پیس کا بستر ہی نکلوا دیا۔ فوٹو: فائل

ساتویں بار اولمپکس میں شریک ہونے والے بھارتی پلیئر لینڈرپیس مینز ڈبلز کے ابتدائی مرحلے میں ناکام ہوگئے، انھیں اور روہن بوپنا کو لوکاس کوبوٹ اور مارسن میٹکووسکی نے 6-4 ، 7-6 (8/6) سے ہرا دیا۔

دریں اثنا اولمپکس میں شریک بھارتی ٹینس پلیئرز میں جھگڑے شروع ہوگئے، روہن بوپنا نے اپنے کمرے سے لینڈر پیس کا بیڈ ہی نکلوا دیا۔ منتظمین کی جانب سے بھارتی ٹینس ٹیم کیلیے تین بیڈ رومز کے دو اپارٹمنٹس مختص کیے تھے، ایک کے 3 کمروں میں ثانیہ مرزا، ان کی ڈبلز جوڑی دار پراتھنا تھومباراور تیسرے میں ثانیہ کی والدہ اور ٹیم منیجر نسیمہ مرزا نے رہائش اختیار کرلی۔


دوسرے اپارٹمنٹ کا ایک کمرہ ثانیہ مرزا اور روہن بوپنا کے فٹنس ٹرینرز شیئر کرنے لگے، دوسرے میں کوچ ذیشان علی نے ٹھکانا بنایا جب کہ تیسرے میں روہن بوپنا اور پیس کو ایک ساتھ رہنا تھا، مگر بوپنا نے سینئر ساتھی کے آنے سے قبل ہی ان کا بستر وہاں سے نکلوا دیا، بعد میں چیف ڈی مشن نے پیس کو دوسری جگہ کمرہ دلایا۔

 
Load Next Story