وارن کی جانب سے یاسرکو مشوروں سے نوازنے کا سلسلہ بدستور جاری

میں نے یاسر سے بہترین لیگ بریک ٹیلنٹ کے ساتھ پہلے کبھی کام نہیں کیا، شین وارن

میں نے یاسر سے بہترین لیگ بریک ٹیلنٹ کے ساتھ پہلے کبھی کام نہیں کیا، شین وارن۔ فوٹو: فائل

آسٹریلیا کے سابق اسپن ماسٹر شین وارن کی جانب سے یاسرشاہ کو مشوروں سے نوازنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔


شین وارن نے کہا کہ یاسر کے کیریئر کا آغاز انتہائی شاندار رہا، جیسا کہ میں پہلے کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ میں نے ان سے بہترین لیگ بریک ٹیلنٹ کے ساتھ پہلے کبھی کام نہیں کیا، میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک حیران کن بولر ہے، میں نے برمنگھم میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز بھی یاسر سے بات چیت میں ایک دوچیزیں سمجھانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ شین وارن نے ایجبسٹن ٹیسٹ کے موقع پر بھی یاسر شاہ کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا تھا تاہم فیلڈ میں ان کا فائدہ نہ ہونے کے برابر رہا تھا۔
Load Next Story