بھارت سے میچ ایڈن گارڈنز کو جائزہ ٹیم کا گرین سگنل
کولکتہ میں 3 جنوری کو شیڈول ون ڈے میں 500 خاص مہمانوں کی آمد متوقع
کولکتہ میں 3 جنوری کو شیڈول ون ڈے میں 500 خاص مہمانوں کی آمد متوقع۔ فوٹو: فائل
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جائزہ ٹیم نے اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کا معائنہ کرنے کے بعد اسے بھارت سے ون ڈے سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا۔
پاکستان اس میدان پر 3 جنوری کو یہاں پر میزبان ٹیم سے ون ڈے میچ کھیلے گا، مہمان جائزہ وفد نے میدان میں موجود دستیاب سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر پی سی بی میڈیا منیجر ندیم سرور کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان سے میچ کیلیے یہاں پر کیے جانے والے انتظامات سے بہت خوش ہیں، گرائونڈ کے معائنے سے قبل اتوار کی صبح ہماری یہاں کے پولیس کمشنر آر کے پچاندا سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور انھوں نے بھی ہمیں یہاں پر میچ کے پرامن انعقاد کا یقین دلایا ہے۔
ندیم سرور نے مزید کہا کہ یہ پرامن مقام ہے، میں نہیں سمجھتا کہ یہاں کوئی پریشانی ہوگی، پاکستان کے چار رکنی جائزہ وفد میں ندیم سرور کے علاوہ احسان صادق، سہیل خان اور عثمان واہلہ موجود ہیں، پاکستان نے بھارت سے تین ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی20 میچ کے لیے اپنے سابق کرکٹرز کو بھی خیرسگالی سفیر کے طور پر یہاں بھجوانے کا منصوبہ بنارکھا ہے، ندیم سرور نے اس حوالے سے کہا کہ ہر وینیو پر دو سابق کرکٹر اسٹارز آئیں گے لیکن ابھی تک ہم نے اس کی حتمی فہرست تیار نہیں کی ہے،پی سی بی وفد نے مقامی حکام کو بتایا ہے کہ انھیں تقریباً میچ دیکھنے کیلیے آنے والے 500 خاص مہمانوں کیلیے غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے۔