ہاشم آملا کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری بنانے سے محروم

مچل جونسن نے ریٹرن کیچ تھام کر جنوبی افریقی بیٹسمین کو 196 پر میدان بدر کردیا

مچل جونسن نے ریٹرن کیچ تھام کر جنوبی افریقی بیٹسمین کو 196 پر میدان بدر کردیا۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقی بیٹسمین اپنے کیریئر کی تیسری ڈبل سنچری بنانے سے محروم ہوگئے۔


آسٹریلیا کیخلاف پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے دن وہ 196 کے انفرادی اسکور پر مچل جونسن کی عمدہ فیلڈنگ کی نذر ہوگئے، جنھوں نے اپنی ہی گیند پر شاندار ریٹرن کیچ تھام کر باریش بیٹسمین کو پویلین لوٹنے پر مجبور کردیا، ہاشم آملا اس سے قبل 311 ناٹ آئوٹ رواں برس ہی انگلینڈ کیخلاف اوول ٹیسٹ میں بناچکے ہیں، جو ان کا اب تک بہترین ٹیسٹ انفرادی اسکور بھی ہے۔

اس کے علاوہ انھوں نے بھارت کیخلاف ناگپور کے مقام پر 2010 میں بھی 253رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ہے، تاہم 65 میچز میں یہ ان کی 18ویں ٹیسٹ سنچری ہے، وہ اب تک 114 اننگز میں 9 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے مجموعی طور پر 5323رنز اپنے نام جوڑ چکے ہیں، ان کی ایوریج 50.69 ہے، 23 مرتبہ نصف سنچریاں بنانے والے ہاشم اب تک 6 مرتبہ صفر کی خفت سے بھی دوچار ہوئے ہیں۔
Load Next Story