ناتھن لیون اپنی ہی ٹیم میں ولن بن کر رہ گئے

کم وکٹیں لینے پر کوچ ڈیرن لی مین اور کپتان اسٹیون اسمتھ کی لیون پر شدید تنقید

کم وکٹیں لینے پر کوچ ڈیرن لی مین اور کپتان اسٹیون اسمتھ کی لیون پر شدید تنقید۔ فوٹو: فائل

آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون اپنی ہی ٹیم میں ولن بن کر رہ گئے، کوچ ڈیرن لی مین اور کپتان اسٹیون اسمتھ سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد انھیں ہی تنقید کا نشانہ بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

لیون اپنی ٹیم کے نمبر ون اسپنر ہیں، انھوں نے اب تک دومیچز میں 9 وکٹیں لیں جوکہ مچل اسٹارک کے بعد دوسرے زیادہ شکار ہیں، اس کے باوجود ان پر اعتراضات کی وجہ حریف اسپنرز رنگاناہیراتھ اور دلروان پریرا کے مقابلے میں کم وکٹیں لینا ہے۔


لیون کہتے ہیں کہ ہم دوسرے ٹیسٹ کے دوران تمام شعبوں میں بری طرح ناکام رہے، میں کوئی بہانے نہیں بنارہا مگر حقیقت یہ ہے کہ میزبان سائیڈ نے ہمیں مکمل طور پر پچھاڑکررکھ دیا، ایک اسپنر ہونے کے ناطے مجھے زیادہ بہتر پرفارم کرنا چاہیے تھا تاہم سری لنکا نے اسپن کو بہت ہی عمدگی سے کھیلا۔

 
Load Next Story