چکوال میں سنگدل باپ نے 2 بچوں کو پٹخ پٹخ کر مار ڈالا

شکیل بیوی کو منانے سسرال آیا، انکار پر ڈھائی سالہ ابوذر اور 7 ماہ کے فرمان کو قتل کردیا

شکیل بیوی کو منانے سسرال آیا، انکار پر ڈھائی سالہ ابوذر اور 7 ماہ کے فرمان کو قتل کردیا۔ فوٹو: فائل

چکوال تھانہ صدر کے موضع چکرال میں سنگدل باپ نے اپنے 2کمسن بیٹوں کو ان کی ماں کے سامنے زمین پر پٹخ پٹخ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔


ملزم شکیل کی بیوی اس کے آئے روز کے تشدد سے تنگ آکر اپنے والدین کے گھرآئی ہوئی تھی، ملزم اسے لینے سسرال پہنچا۔ بیوی کے انکار پر اس نے 7 ماہ کے فرمان حیدر کو چھین کر زمین پر پٹخ دیا، پھر ڈھائی سالہ ابوزر کو بھی اٹھا کر زمین پر دے مارا جس سے دونوں بچوں کی موت واقع ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ڈی پی او چکوال منیر مسعود ماتھ ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 
Load Next Story