معذور بچے والدین کیلیے آزمائش وتحفہ ہوتے ہیں آدم بن طاہر

حوصلہ افزائی کیساتھ رہنمائی کی جائے تو معذور بچے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں.

فرینڈز آف آدم کے چیئرمین کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام. فوٹو: فائل

KARACHI:
والدین اپنے ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کو قطعی نظرانداز نہ کریں ایسے بچے خالق کائنات کی جانب سے والدین کیلیے آزمائش کے ساتھ ایک تحفہ ہوتے ہیں۔

اگر ان کی مناسب حوصلہ افزائی کے ساتھ رہنمائی فراہم کی جائے تو وہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ذہنی و جسمانی طور پر معذور ایس آئی یو ٹی کے رضا کار ، ایف پی سی سی آئی کی خصوصی کمیٹی کے اعزازی رکن اور فرینڈز آف آدم کے چیئرمین آدم بن طاہر نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کیا۔




انھوں نے مزید کہا کہ انسان کو خالق کائنات نے اس دنیا میں اشرف المخلوق بناکر بھیجا،وہ بچے جو پیدائش کے وقت یا اس کے بعد کسی حادثے کے نتیجے میں ذہنی یا جسمانی معذوری کا شکار ہوجاتے ہیں وہ والدین سمیت معاشرے کی توجہ کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں۔



ایسے افراد مناسب حوصلہ افزائی کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی میں ہر شعبے کے اندر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں،آدم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر معذوروں کو نظرانداز کرنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلیے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔
Load Next Story