بنارس فلائی اوور کے اطراف سڑکوں کا کام جلد مکمل کیا جائے
شاہراہ نور جہاںاورشاہراہ چشتی کا تعمیراتی کام بلا تاخیر تکمیل تک پہنچایا جائے،محمد حسین.
شاہراہ نور جہاںاورشاہراہ چشتی کا تعمیراتی کام بلا تاخیر تکمیل تک پہنچایا جائے،محمد حسین۔ فوٹو: فائل
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے ہدایت کی ہے کہ بنارس فلائی اوور کے نیچے کے کام اور اس سے ملحقہ سڑکوں کی مرمت و کارپیٹنگ اور پانی و سیوریج کی لائنوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
جبکہ شاہراہ نور جہاں اور شاہراہ چشتی کے تعمیراتی کاموں کو بھی بلا تاخیر مکمل کیا جائے ، یہ بات انھوں نے بنارس فلائی اوور، شاہراہ نور جہاں اور شاہراہ چشتی کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی مین، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، پروجیکٹ ڈائریکٹر، انجینئرز، اور دیگر اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ بنارس فلائی اوور پر دو طرفہ ٹریفک کھلنے کے بعد اورنگی ٹائون، بنارس،قصبہ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں کے مکینوں کو خاصی سہولت ملی ہے تاہم اس اہم اور بڑے منصوبے کی تکمیل کے مکمل ثمرات تبھی حاصل ہونگے جب فلائی اوور کی ملحقہ سڑکوں اور زیر زمین پانی و سیوریج کی لائنوں کا کام مکمل ہوجائے گا۔
بنارس فلائی اوور بننے کے بعد شاہراہ چشتی پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا ہے جس کے باعث اس سڑک کی جلد سے جلد تعمیر انتہائی ضروری ہے، کراچی کے ضلع وسطی سے بنارس چوک، اورنگی ٹائون اور قصبہ کو ملانے کے لیے یہ سڑک مرکزی حیثیت اختیار کرگئی ہے۔