حکومت دہشت گردی روکنے کیلیے موثر اقدامات کرے شکیل قادری

معاشی طور پر پریشان عوام بھوک وافلاس سے مجبو ر ہوکر خودکشیاں کررہے ہیں.

معاشی طور پر پریشان عوام بھوک وافلاس سے مجبو ر ہوکر خودکشیاں کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی فنڈنگ روکے بغیر دہشت گردی کیخلاف خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں کیا جاسکتا۔

حکومت پائیدار امن کیلیے اقتصادی اور سماجی پہلوئوں پر توجہ دے ایک طرف معاشی طور پر عوام پریشان حال اور بھوک وافلاس سے مجبو ر ہوکر خودکشیاں کررہے ہیں تو دوسری طرف حکومت گیس و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیکر غریب و مظلوم عوام کو غربت کی لکیر سے نیچے کی طرف لے جانے کے در پے ہے۔




موجودہ حکمرانوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے کے بجائے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب عوام سے آخری لقمہ بھی چھین لیا ہے، ان خیالات کا اظہارانھوںنے مرکز اہلسنت پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ذمے داران و کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شکیل قادری نے کہا کہ ملک کی خودمختاری و سلامتی کیلیے حکومت سیسہ پلائی دیوار بن جائے اس سلسلے میں حکمرانوں کو بھی اپنا دہرا معیا ر ختم کرنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ دہشت گردی سب کا مشترکہ مسئلہ ہے حکومت دہشت گردوں کیخلا ف تفتیشی نظام موثر بنائے۔
Load Next Story